بھٹکل :07؍فروری (ایس او نیوز) تعلقہ کے بائیلور گرام پنچایت کے ممبران نے پھر ایک بارپنچایت کے صدر منجوناتھ نائک کے خلاف عدم اعتماد کی تیاری میں ہیں۔ انہوں نے جمعرات کے دن بھٹکل اے سی کو اپیل سونپتے ہوئے کہا ہےکہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ عدم اعتماد ووٹ کے لئے تاریخ متعین کریں۔
پنچایت ممبران گنیش نائک، راجیش نائک، گیتا نائک، جئے شری ہری کانت، سریش دیواڑیگا، للتا آچاری، گوری ہسلر، موہن نائک، مادیو نائک، ادولین سباسٹین ڈیسوزا نے عدم اعتماد خط پر اپنے دستخط کئے ہیں۔ اس قبل دومرتبہ صدر کے خلاف عدم اعتماد ووٹ لانے کی کوشش کی گئی تھی لیکن عدالتی حکم کے چلتے صدر کے مخالفین کو منہ کی کھانی پڑی تھی ۔ اب جب کہ ریاستی حکومت نے پنچایت صدور و نائب صدور کے خلاف عدم اعتماد قانون میں ترمیم کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کرنےپر بائیلور گرام پنچایت کے10ممبران پھر ایک بار کوشش میں ہیں۔
پلٹ وار کرتے ہوئے صدر منجوناتھ نائک نے بھی جمعرات کی شام اے سی کو ذاتی طورپر اپیل سونپتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گیتانائک کے سوا بقیہ 9ممبران پنچایت کی 3میٹنگوں میں مسلسل غیر حاضر رہنے کے متعلق جو سنوائی ہوئی ہے اس کا فیصلہ صادر ہونے تک عدم اعتماد کے لئے تاریخ متعین نہ کرنے کی مانگ کی ہے۔ کلی طورپر بائیلور گرام پنچایت کے ممبران کا معاملہ پھر ایک بار قانونی جدوجہد کی راہ لگتا نظر آرہاہے۔